اشتہار

سورج کی تمازت میں اضافہ، ہیٹ ویو الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ماہ رمضان کے آخری عشرے میں سورج کی تمازت میں بھی اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کرتے ہوئے17 اپریل تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز بھی ہیٹ ویو برقرار رہے گی تاہم اگلے ہفتے کے وسط میں بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں/ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ مری، گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سکھر، لاڑکانہ، دادو اور گرد ونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، پشاور اورخیبر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں