صوبائی دارالحکومت لاہور اور راولپنڈی میں آٹے کے 10 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے تک اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی، لاہور اور راولپنڈی میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 10کلو آٹے کا تھیلا 800 سے 850 روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 1650 سے 1700 روپے کا کر دیا گیا۔
چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے آٹے کے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، گندم کی قیمت 2900 روپے سے بڑھ کر 2950 روپے فی من ہوگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چند روز میں گندم کی قیمت میں 250 روپے فی من اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ بھی گندم اور آٹے کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔