ملک کے بالائی علاقوں میں ہونے والی بارشوں اور بھارت کی جانب سے پنجاب کے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کی وجہ سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں ہونے والی بارشوں اور بھارت کی جانب سے پنجاب کے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کی وجہ سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے محکمہ آبپاشی کی جانب سے دریائے سندھ میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد شمار جاری کردیئے گئے۔
سکھر بیراج کے کنٹرول روم کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج تربیلا ڈیم میں پانی کی لیول 1514.77 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 76 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 80 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا کابل ندی میں پانی کی بہاؤ 45 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
کالاباغ بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 23 ہزار 225 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 15 ہزار 225 کیوسک ریکارڈ کیا گیا چشما بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 28 ہزار 519 کیوسک اور اخراج 2لاکھ 10 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
تونسا بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ 84 ہزار 469 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 66 ہزار 469 کیوسک ریکارڈ کیا گیا منگلا ڈیم کی سطح 1205.65 فٹ ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 51 ہزار 272 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا تریموہ کے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار 402 کیوسک اور اخراج 21002 کیوسک ریکارڈ کیا گیا پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 55193 کیوسک اور اخراج 39953 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ 79 ہزار 22 کیوسک اور اخراج 1 لکھا 39ہزار 98 کیوسک ریکارڈ کیا گیا سکھر بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ 33 ہزار 4 کیوسک اور اخراج 77 ہزار 304 کیوسک ریکارڈ کیا گیا کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 76 ہزار 158 کیوسک اور 33 ہزار 843 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔