پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

’گریڈ1 سے 19 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید نے گریڈ ایک سے گریڈ انیس تک کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری سنادی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گریڈ 1 سے 19 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھی تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کے ساتھ بھی معاملات طے پاچکے ہیں اور ٹی ایل پی کے ساتھ بھی معاملہ خوش اسلوبی سے طے پاگیا ہے، حکومت ناموس رسالت کےلیے کچھ بھی کرنے کےلیے تیار ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مووٗمنٹ نے سرکاری ملازمین کو مشتعل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن وہ اپنی کوشش میں پوری طرح ناکام رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ پی ڈی ایم کی چور بازاری اور لوٹ مار کی وجہ سے بندھے ہوئے تھے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم نے کل نالہ لئی کےلیے 70 ارب جاری کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، دو سال میں نالہ لئی مکمل ہونے سے راولپنڈی کا نقشہ بدل جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے نالہ لئی کےلیے فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات کےبعدنوٹیفکیشن کا مسودہ تیار کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں