اشتہار

سعودی عرب جانے والے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سعودی عرب جانے والے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ، ائیر بلیو نے سعودی عرب جانے والی پرواز کو منسوخ کردیا۔

ائیربلیو کی جدہ جانے پرواز منسوخ ہونے پر مسافروں نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے، ایئرلائن اور ایئرپورٹ عملے کو احتجاجی مسافروں کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق 220 مسافروں نے اسلام آباد سے جدہ جانا تھے، مسافر بورڈنگ کا عمل مکمل کر کے بین الاقوامی بریفنگ ایریا میں موجود تھے کہ اچانک پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔

- Advertisement -

ایئربلیو انتظامیہ نے مسافروں کو بتایا کہ سعودی ایویشن نے لینڈنگ کی اجازت نہ دینے پر پرواز کو منسوخ کیا۔

دوسری جانب ٹریول ایجنٹس کی جانب سے سعودی عرب کی مہنگی ٹکٹوں نے مسافروں کے ہوش اڑا دیا، قیمتیں بڑھنے پر مسافر چکرا کر رہ گئے۔

ٹریول ایجنٹس کی طرف سے سعودی عرب واپس جانے والے مسافروں سے من مانے کرائے وصول کیے جارہے ہیں۔

پی آئی اے کے بعد دیگر ائیرلائنز کے کرائے بھی کئی گنا زیادہ وصول کرنے شروع کر دیے گئے۔ پی آئی اے کا 84 ہزار کا قیمت کے ٹکٹ کے 1 لاکھ 20 ہزار تک وصول کئے جارہے ہیں۔

غیر ملکی ائیرلائن کا 1لاکھ 1 ہزار کی ٹکٹ اب مارکیٹ میں 1 لاکھ 40 ہزار تک فروخت کیے جانے لگی۔
پی آئی اے نے دیگر ائیرلائنز سے رابطہ کر کے مشترکہ کارروائی اور لائحہ عمل طے کرنے پر مشاورت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں