جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں تسلسل سے اضافہ ہورہا ہے، قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے اس ضمن میں رپورٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو لاکھوں ڈالر نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔ طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے متعلق پی آئی اے نے رپورٹ جاری کردی جس میں جنوری تا ستمبر 2021 تک کے اعدادوشمار ہیں۔

نوماہ کی جاری رپورٹ میں 60پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر مذکورہ مدت کے دوران 21طیاروں سے پرندے ٹکرائے۔

- Advertisement -

اسی طرح اسلام آباد میں13، کراچی میں8، ملتان میں1، سکھر میں4، کوئٹہ میں1، پشاور 6 اور گلگت میں3واقعہ رپورٹ ہوئے۔ سعودی عرب کے شہر ریاض میں 2 اور شارجہ میں ایک پرندے ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا۔

قومی ایئرلائن کی رپورٹ کے مطابق پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کے بوئنگ777، ایئر بس 320 اور اے ٹی آر طیارے متاثر ہوئے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے باعث قومی ایئرلائن کو اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں جبکہ پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں