اشتہار

بڑھتی دہشتگردی، رواں ہفتے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں دہشتگردی کی بڑھتی لہر کے بعد حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں دہشتگردی کی بڑھتی وارداتوں کے باعث اس کے تدارک کے لیے حکومت کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلایا جاسکتا ہے جس میں قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے اور اجلاس کے شرکا کو دہشتگردی کی نئی لہر اور اس کے تدارک پر بریفنگ دی جائے گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ رواں ماہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اچانک تیزی آئی ہے۔

چند روز کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکا، چمن میں بلا اشتعال فائرنگ، بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر دہشتگردوں کے حملے جیسے بڑے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس کے بعد دہشتگردی کو کچلنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔

گزشتہ روز بلوچستان کی تحصیل کوہلو میں سیکورٹی فورسز کی لیڈنگ پارٹی دوران آپریشن آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید ہوئے۔

اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سپاہی بھی شہید ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں