ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بھارت میں کرکٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم آنیوالے شخص کی ناقابل یقین حرکت!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں آئی پی ایل کا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے والے ایک شخص نے ایسی ناقابل یقین حرکت کی جس نے دیکھا وہ حیران رہ گیا۔

کرکٹ دیکھنے والے ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں جاکر اپنی پسندیدہ ٹیم کا میچ دیکھے اور اس کو سپورٹ کرے۔ اس خواہش کی تکمیل کے لیے بعض جنونی شائقین کرکٹ بھاری رقم خرچ کرکے بھی ٹکٹ حاصل کرتے اور اسٹیڈیم جاکر میچ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

تاہم ان دنوں بھارت میں جاری آئی پی ایل میچ کے دوران اسٹیڈیم آنے والے ایک شخص نے ایسی ناقابل یقین حرکت کی جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا اور کئی لوگ تو اپنی ہنسی نہ روک سکے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک شخص کو جب یہ موقع ملا کہ وہ میچ اسٹیڈیم میں دیکھ سکے تو اس نے وہاں موجود ہوتے ہوئے بھی اس موقع کو ضائع کر دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے میچ کے دوران ایک شخص میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچا تاہم اس نے میدان میں جاری میچ دیکھنے کے بجائے اسٹیڈیم کی کرسیوں پر لیٹ گیا اور اپنے موبائل فون کی اسکرین پر براہ راست نشر کیا جانے والا میچ دیکھتا رہا۔

جس نے بھی اس کو اس حال میں دیکھا وہ حیران رہ گیا اور کئی تو اپنی ہنسی پر قابو نہ پاسکے۔ ایک منچلے نے اس کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں