تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نویں منزل سے گرنے کے بعد خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

ماسکو : روسی خاتون 9 ویں منزل سے گرنے کے بعد اٹھ کر دوبارہ چلنے لگی، دل دہلا دینے والے واقعے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے والی کہاوت تو آپ نے یقیناً سن رکھی ہوگی لیکن حقیقت میں یہ منظر ہمیں روس میں دیکھنے کو ملا، جہاں 27 سالہ خاتون اچانک 9 ویں منزل سے نیچے گری اور صحیح سلامت اٹھ کھڑی ہوئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک 27 سالہ لڑکی عمارت کی نویں منزل سے نیچے گرتی ہے لیکن نیچے برف کے ڈھیر کے باعث خاتون کو کچھ نہیں ہوتا اور پھر اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اوپر سے نیچے 3 سیکنڈ میں آئی اور اس کے دوران اس نے کئی مرتبہ قلابازیاں کھائی جس نے دیکھنے والوں دلوں کی دھڑکن روک دی۔

خاتون مدد کے لیے چلّائی اور اپنے پڑوسیوں سے ایمبولینس سروس کو کال کرنے کا کہا، جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

ڈاکٹر نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ خاتون کا علاج جاری ہے جسے اندورنی چوٹیں آئی ہیں تاہم حیران کن طور پر اتنی اونچائی سے گرنے کے باوجود بھی اس کے جسم کی کوئی بھی ہڈی نہیں ٹوٹی۔

خیال رہے کہ سائبیریا کا درجہ حرارت 22 جنوری کو منفی 14 ڈگری تھا جس وقت 27 سالہ خاتون عمارت سے گری تھی۔

واقعے کی تفتیش کرنے والے پولیس افسران کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں کوئی بھی جرائم پیشہ سرگرمی نہیں ہے تاہم لڑکی کے عمارت سے گرنے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکی ہیں۔

اپارٹمنٹ بلاک کے قریب برف باری ہوئی تھی اور یارڈ صاف کرنے والوں نے اس ڈھیر میں برف کا مزید اضافہ کردیا تھا جس میں خاتون ڈرامائی ڈوب گئی اور صحیح سلامت اٹھ کھڑی ہوئی۔

Comments

- Advertisement -