تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ناقابل یقین چھکا، کائل میئرز سوشل میڈیا پر چھا گئے

کرارا: ویسٹ انڈیز بیٹر کائل میئرز نے آسٹریلوی فاسٹ بولر کو ناقابل یقین چھکا جڑتے ہوئے کرکٹ شائقین کر حیرانی میں مبتلا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈین بیٹر کائل میئرز نے حیران کن چھکا لگاکر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔

دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بیٹر نے اننگز کے تیسرے اوور میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر کرس گرین کو آف اسٹمپڈ کے اوپر سے شاندار چھکا رسید کیا، بیٹر کے شاٹ کو دیکھ کر کمنٹری پینل میں بیٹھے کمنٹیٹر بھی حیران رہ گئے۔

کائل میئرز کی جانب سے لگائے گئے 105 میٹر لمبے اس لاجواب چھکے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی دلچسپ تبصروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس میں سابق کرکٹرز بھی اظہار خیال کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریلی روسو نے بھارتی بولنگ لائن کے پرخچے اڑادئیے

سابق انڈین کرکٹر گوتم گمبھیر نے کائل میئرز کے شاٹ پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کائل میئرز آپ کو یہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔‘

کائل میئرز کی جانب سے لگائے گئے 105 میٹر لمبے اس لاجواب چھکے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی دلچسپ تبصروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس میں سابق کرکٹرز بھی اظہار خیال کررہے ہیں۔

آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلگرسٹ نے کائل میئرز کے چھکے پر کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں اس سے بہتر شاٹ ہوگا ، لیکن مجھے یہ یاد نہیں ہے۔

جس پر مرفی نامی صارف نے گھمبیر کو مخاطب کرتے ہوئے یاد دلایا کہ ایم سی سی قانون کے مطابق یہ قانونی طور پر ٹھیک شاٹ تھا، انہوں نے اپنے کمنٹ کے ساتھ ایم سی سی کی شق بھی شئیر کی۔


مانی نے کہا کہ یہ ناقابل یقین شاٹ ہے، باالخصوص فاسٹ بولر کے خلاف اس طرح کی شاٹ کھلینا بہت خاص ہوتا ہے،، میئرز نے حیران کردیا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 145 رنز کا ہدف دیا تھا جسے کینگروز نے میچ کے آخری اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

Comments

- Advertisement -