تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ماں کی کرونا رپورٹ مثبت آنے پر بیٹے کا ناقابل یقین اقدام

نئی دہلی: بھارت میں ماں کی کروناوائرس رپورٹ مثبت آنے پر بیٹے نے خود کشی کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناسک میں ایک نوجوان بیٹے نے اس وقت خودکشی کرلی جب اسے پتا چلا کہ اس کی ماں کروناوائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بیٹا، ماں کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ کا صدمہ برداشت نہ کرسکا اور گھر میں ہی گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان لے لی، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

جبکہ کرونا متاثرہ ماں کو کوویڈ سینٹر میں منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اس واقعے نے اہل خانہ کو گہرے دکھ اور صدمے کا شکار کردیا ہے جبکہ اہل محلہ بھی افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

خیال رہے بھارتی شہر ناسک میں کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 588 ہے جن میں سے 6 مریضوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ تمام متاثرین کو قرنطینہ اور اسپتالوں کے خصوصی وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -