اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

ملکہ برطانیہ کو تخت نشینی کی 70 ویں سالگرہ پر چڑیا گھر کا ناقابل یقین تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

ملکہ برطانیہ ملکہ الزبتھ دوئم کی تخت نشینی کی 70 ویں سالگرہ پر وائلڈ لائف پارک نے انہیں ناقابل یقین تحفہ دیا ہے۔

سالگرہ پر تحائف اپنے پیاروں کو تحائف دینا ہر معاشرے میں رائج ہے اگر بات ہو ملکہ برطانیہ کی تو لوگوں کے ذہن میں انمول تحائف ہی آئیں گے لیکن ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کو ان کی تخت نشینی کے 70 ویں ایسا تحفہ ملا جو کسی اور تو کیا شاید ملکہ کے وہم وگمان میں بھی نہ ہوگا۔

جی ہاں برفورڈ میں واقع کوٹسوالڈ وائلڈ لائف پارک نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی تخت نشینی کے 70 ویں برس میں پارک میں پیدا ہونے والے گینڈے کے بچے کا نام QUEENIE یعنی ملکہ رکھ دیا ہے۔

کوٹسوالڈ وائلڈ لائف پارک کے ایم ڈی ریگی ہیورتھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم وائلڈ لائف پارک میں ایک اور مادہ گینڈا پیدا ہونے پر بہت خوش ہیں جو کہ مسلسل پانچویں مادہ گینڈا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے تمام گینڈوں کے نام بہت خاص لوگوں کے نام پر رکھے گئے ہیں اور میرے خیال میں سب اس بات سے متفق ہونگے کہ ملکہ الزبتھ کی پلاٹینم جوبلی کی وجہ سے 2022 ہمیشہ خاص رہے گا۔

ریگی نے مزید کہا کہ پہلے میں نے سوچا کہ گینڈے کا نام الزبتھ رکھنے کا مگر یہ حدود سے تجاوز ہوتا اس لیے میں نے اس کا نام الزبتھ کے بجائے ملکہ یعنی QUEENIE رکھا ہے۔

کوئینی کے ماں باپ کا نام مونٹی اور نینسی ہے۔ ننھی گینڈا کے 4 بہن بھائی بھی ہیں لیکن یہ اعزاز صرف کوئینی کو ہی ملا۔ کوئینی پارک میں پیدا ہونے والا نواں گینڈا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں