اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

’اوئے گلی کرکٹ کھیل رہا ہے کیا‘ روہت شرما نے یشسوی جیسوال کو جھاڑ دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کی اننگز کے دوران یشسول جیسوال کو جھاڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنالیے ہیں اور انہیں آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 116 رنز درکار ہیں، آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 474 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

بھارت کا اسکور 358 رنز تک پہنچانے میں نتیش کمار ریڈی نے اہم کردار ادا کیا اور اپنی پہلی سنچری اسکور کی، وہ 105 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ محمد سراج بھی دو رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

- Advertisement -

واشنگٹن سندر 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یشسوی جیسوال نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان روہت شرما 3، ویرات کوہلی 36 اور رشبھ پنت 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے تین، تین شکار کیے، نیتھن لائن دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

تاہم دوسرے روز آسٹریلیا کی اننگز کے دوران روہت شرما کی یشسوی جیسوال سے کی گئی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ جیسوال کو ڈانٹ رہے ہیں۔

مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ کی پارٹنر شپ بھارت کے لیے درد سر بنی ہوئی تھی، جیسوال فیلڈنگ کرتے ہوئے بیٹسمین کے اسٹروک کھیلنے سے قبل ہی اچھل دیے جس پر روہت شرما نے کہا کہ ’اوئے جسو گلی کرکٹ کھیل رہا ہے کیا؟ تب تک مت اٹھ جب تک وہ بال کھیل نہ لے، نیچے بیٹھے رہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں