بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی حاصل کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلورو میں نیوزی لینڈ نے چھتیس سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

کیویز نے سورماؤں کیخلاف ایک سو سات رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پرحاصل کیا۔۔ ول ینگ اڑتالیس اور راچن راوندرا انتالیس رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

بھارتی ٹیم اسی میچ میں ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور چھالیس رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔ تین میچ کی ریڈ بال سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔۔

- Advertisement -

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز کے ایل راہول کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں خراب کارکردگی پر شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر شائقین اپنے غم و غصے کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے کے ایل راہول کو اگلے ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے مطالبہ کررہے ہیں۔

بلے باز نے دونوں اننگز میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھائی، انہوں نے بنگلور کے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صفر اور دوسری میں صرف 12 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی دوسری اننگز کے دوران کے ایل راہول اُس وقت بیٹنگ کے لیے آئے جب 85ویں اوور میں سرفراز خان 150 کے اسکور پر اعجاز پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت پہلے ہی ایک اچھی پوزیشن میں تھا، چار وکٹوں کے نقصان پر 408 رنز بنا چکا تھا، یہ چوتھے دن کی پہلی وکٹ تھی، اس اننگز میں رشبھ پنت اور سرفراز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

شائقین کرکٹ کو کے ایل راہول سے یہ توقع تھی کہ وہ اس موقع پر جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے اسکور کی رفتار کو برقرار رکھیں گے حالانکہ سرفراز کے آؤٹ ہونے کے بعد رشبھ پنت نے بہتر انداز میں کھیلتے ہوئے بالرز کا جم کر مقابلہ کیا۔

دوسری جانب کے ایل راہول نے بہت محتاط انداز سے بیٹنگ کا آغاز کیا بدقسمتی سے اسٹار وکٹ کیپر اور بلے باز رشبھ پنت 99 رنز کے اسکور پر ولیم او رورک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ پنت کے آؤٹ ہونے کے بعد جلد ہی چائے کے وقفے سے پہلے کے ایل راہول کی وکٹ بھی گرگئی۔

کے ایل راہول کے ناقص کھیل کو دیکھتے ہوئے شائقین نے سوشل میڈیا پر ان کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا اور انہیں بھارتی ٹیسٹ ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔

کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ چونکہ سرفراز نے شاندار سنچری اسکور کی ہے، انہیں پلیئنگ الیون سے نکالنے کے بجائے ان کی جگہ کے ایل راہول کو ٹیم سے ڈراپ کیا جانا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں