بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ہاردک پانڈیا کی گیند پر ’منتر‘ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی دوران بولنگ گیند پر ’منتر‘ پڑھ کر پھونکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

ہاردک پانڈیا نے 6 اوور میں 34 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم میچ کے 13ویں اوور میں امام الحق شاندار بیٹنگ کررہے تھے اور لگ رہا تھا کہ وہ لمبی اننگز کھیلیں گے لیکن پانڈیا نے بھارت کو بریک تھرو دلایا اور امام کو 36 رنز پر پویلین روانہ کیا۔

تاہم رن اپ لینے سے قبل ہاردک پانڈیا کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ’منتر‘ پڑھ کر گیند پر پھونکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین ہاردک پانڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھ رہے ہیں کہ کونسا منتر پڑھا تھا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ہاردک پانڈیا وکٹ لینے سے پہلے گیند سے باتیں کررہے ہیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں