اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

جنوبی افریقا کے ایک تیر سے دو شکار

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقا نے ایک تیر سے دو شکار کر دیے۔ بھارت کو ہرا کر پاکستان کا راستہ مشکل بنا دیا اور اس فتح کے ساتھ گروپ 2 میں ٹاپ پر آگیا۔

ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کی شکست بھارت سے زیادہ پاکستان کیلئے اہم تھی۔ اگلے مرحلے میں جانے کے لیے اب بھارت اور پاکستان کو اپنے اگلے میچز جیتنا لازمی ہے جس کے بعد رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا۔

پرتھ میں بھارتیوں نے فاسٹ بولرز کے آگے ہتھیار ڈال دیے۔ روہت ،راہول، کوہلی ، پانڈیا کوئی نہ چلا۔ 49 کے اسکور پر آدھی ٹیم ڈھیر ہوگئی تو سوریا کمار یادو نے مذاحمت دکھائی اور 69 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اسکور133تک پہنچایا۔

- Advertisement -

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کا ٹاپ آرڈر بھی فلاپ ہوا۔ 24پر تین وکٹیں گر گئیں لیکن بھارتی کھلاڑیوں نے بھی ہاتھوں کے کیچ چھوڑے۔ کوہلی نے آسان کیچ گرایا جو ٹیم کو لے ڈوبا۔

روہت رن آوٹ نہ کر سکے جس کا پروٹیاز نے فائدہ اٹھایا۔ ڈیوڈ ملر اور مارکرم نے شراکت بنا کر بھارت سے فتح چھین لی اور پاکستانیوں کی امیدیں بھی توڑ دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں