ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

سندھ رینجرز، جشن آزادی کی شاندار تقریب، کورکمانڈر کراچی کی شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ رینجرز کی جانب سے کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور 11 سو پونڈ وزنی کیک بھی کاٹا گیا جب کہ رینجرز الیون نے شوبز الیون کو نمائشی میچ میں شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی سے متعلق تقریب میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مہمان خصوصی تھے جب کہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید سمیت اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر 11 سو پونڈز وزنی کیک کاٹا گیا اورپاکستان رینجرز کے بینڈ نے قومی ترانے کی دھن پیش کی جب کہ چاروں صوبوں کی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے نمائشی فلوٹس پیش کی گئیں۔

- Advertisement -

بعد ازاں رینجرز الیون اور شوبز الیون کے درمیان ایک نمائشی میچ کا انعقاد بھی ہوا جس میں پاکستان رینجزر کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے شوبز الیون کو شکست سے دوچار کیا، میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی نے جشن آزادی کی مناسبت سے بہترین پروگرام منعقد کرانے اور جشن آزادی کو شاہان شان طریقے سے منانے پر سندھ رینجرز کو مبارک باد پیش کی اور ان کی کارکردگی اور جذبوں کو سراہا جب ڈی جی رینجرز سندھ نے کور کمانڈر کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے جوناوں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں