لاہور: پاکستان اورورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائےگا، پاکستانی شاہین اہم ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے شروع ہوگا۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر پاکستان کی انٹرنیشنل رینکنگ کو بہتر کرنے کی کوشش کرے گی۔
دوسری جانب ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون نے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک کیا اور تیسرے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکےسیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔
ہاشم آملہ کی شاندار بیٹنگ، ورلڈ الیون کو فتح
یاد رہے کہ ہاشم آملہ اورپریرا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ورلڈ الیون نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پریرا کو شاندار بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
آزادی کپ: پاکستان نے ورلڈ الیون کو شکست دے دی
واضح رہے کہ آزادی کپ کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دی تھی،میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔