The news is by your side.

Advertisement

جشن آزادی: شوبز الیون اور محافظ الیون کے درمیان دلچسپ کرکٹ میچ

کراچی : سندھ رینجرز نے جشن آزادی کی مناسبت سے آزادی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا، میچ شوبز الیون اور محافظ الیون کے درمیان کھیلا گیا۔

جشن آزادی کے موقع پر سندھ رینجرز کے زیر اہتمام آزادی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں بطور مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے شرکت کی، جب کہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چوہدری، کرکٹ اور شوبز کے اسٹارز بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ شوبز الیون اور محافظ الیون کے درمیان کھیلا جائے گا، محافظ الیون، آرمی، رینجرز اور پولیس کے کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔

تقریب کے دوران کرونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھا گیا، اس دوران شرکا نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔

سنسنی خیز مقابلے کے بعد شوبز ٹیم نے جیت اپنے نام کی، کور کمانڈر کراچی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔

کور کمانڈر کراچی نے میچ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارک باد دی اور پاکستان کے 74 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔

آخر میں کور کمانڈر کراچی نے شہر قائد میں امن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شرکا نے خراج تحسین پیش کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں