منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

جشن آزادی پر ون ویلنگ اور ہلڑبازی کرنے والے ہوجائیں ہوشیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جشن آزادی پر ون ویلنگ اور ہلڑبازی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آزادی نائٹ کیلئے سیکیورٹی پلان بنا لیا گیا، ون ویلنگ اور ہلڑبازی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق ٹریفک پولیس، ضلع پولیس اور ڈولفن فورس کی 5 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، وفاقی دارالحکومت میں باجے اور ہارن فروخت کرنے اور بجانے پر دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ ایکسپریس وے، شاہراہ دستور، کشمیر ہائی وے اور کلب روڈ پر کاروائیاں ہونگی، تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں سڑکوں پر رہیں گے اس کے علاوہ موٹر سائیکل کے سائلنسر کھولنے اور سڑک بلاک کرنے پر بھی کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنرن راولپنڈی نے شہر میں ون ویلنگ پر 2 روز کیلئے پابندی عائدکر دی، پابندی کا اطلاق 14 اگست کی رات تک نافذ العمل رہے گا جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف دفعہ 188 کےتحت کارروائی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں