ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن: بارہ بجتے ہی آتش بازی کے خوبصورت مناظر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک بھر میں اکہترواں یومِ آزادی روایتی جوش و خروش اور جذبے سے منایا جارہا ہے، ملک بھر میں سرکاری عمارتوں، سڑکوں اور راستوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے، تیرہ اگست کی رات بارہ بجتے ہی ملک بھر کے مختلف شہر فائرنگ سے گونج اٹھے۔

اس موقع پر نوجوان بچے بوڑھے خواتین سب ہی اپنے وطن کی محبت میں خوشی سے سرشار ہیں، ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانیں دے کر پاکستان بنایا تھا، وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے بھی ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان کو سلامت رکھنے کے لیے ہزاروں پاکستانی شہادت کا جام نوش کر چکے ہیں۔۔ ان میں سرفہرست پاک فوج کے بہادر جوان ہیں (لے کے رہیں گے پاکستان بٹ کے رہے گا ہندوستان) برصغیر کے طول و عرض میں گونجتے اس نعرے نے آج ہی کی رات حقیقت کا روپ دھارا تھا۔

اکہتر برس پہلے ریڈیو سے ایک اعلان ہوا، برصغیر کے مسلمانوں کو نیا وطن مل چکا تھا ۔چودہ اگست انیس سوسینتالیس کی صبح کوئی عام صبح نہیں تھی۔پاکستان وجود میں آچکا تھا برصغیرکےلاکھوں مسلمانوں نےاس آزادی کی قیمت اپنی جان دے کر چکائی۔

ہندوستان سے پاکستان ہجرت کرنے والوں کا قتل عام ہوا، اکہتر برس بیت گئے وطن عزیز کی خاطر قربانیاں دینےوالے آج بھی کم نہیں۔ قائد اعظم کے پاکستان کو سلامت رکھنے کے لیے ہزاروں پاکستانی شہادت کا جام پی چکے۔ جس میں سرفہرست مسلح افواج کے جری جوان ہیں۔

ان ہی شہادتوں کا ثمر ہے کہ آج پاکستان ایک جمہوری اور مستحکم ملک ہے، پاکستان کا دنیا میں مقام ہے، آزادی کے اکہتر برس بعد بھی وطن کی آن پر مرمٹنے کا جذبہ روز اول کی طرح جوان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں