بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

آزاد اراکین سینیٹ کو 7 دن کے اندر کسی بھی جماعت میں شمولیت سے آگاہی کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے آزاد اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 7 دن کے اندر کسی بھی جماعت میں شمولیت سے آگاہ کریں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئر مین سینیٹ نے الیکشن کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا اور کہا کہ آزاد اراکین 7 دن کے اندر کسی بھی جماعت میں شمولیت سے آگاہ کر دیں۔

چیئر مین سینیٹ کا کہنا تھا کہ آزاد اراکین پارٹی شمولیت سے متعلق سینیٹ سیکریٹریٹ کو آگاہ کریں، کیوں کہ سینیٹ میں قائد ایون اور قائد حزب اختلاف نامزد کیے جائیں گے۔

چیئرمین نے کہا آزاد حیثیت کے باعث فاٹا ارکان قائد ایوان اور حزب اختلاف کے لیے امیدوار نہیں ہو سکتے، انھوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ قائد ایوان اور حزب اختلاف کے لیے نام سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائے جائیں۔

پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

واضح رہے کہ ایوان بالا میں حکومت کا بول بالا ہو گیا ہے، حکومتی اتحاد کی بڑی جیت ہوئی، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین دونوں انتخاب میں فاتح رہے، اور صادق سنجرانی چیئرمین، جب کہ مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے۔

حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48، اور مرزا آفریدی 54 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، یوسف رضا گیلانی کو 42، جب کہ عبدالغفور حیدری کو 44 ووٹ کے ساتھ شکست ہوئی، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 98 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

چیئرمین سینیٹ الیکشن میں 8 ووٹ مسترد ہوئے جب کہ ڈپٹی کے انتخاب میں تمام 98 ووٹ پڑے، گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہوئے، اور ایک بیلٹ پیپر پر دونوں امیدواروں پر مہر لگی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں