تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھارت: دکان سے بسکٹ اٹھانے پر 10 سالہ بچہ قتل

نئی دہلی: بھارت میں دکان سے بسکٹ اٹھانے پر 10 سالہ بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ  واقعہ کرناٹک کے علاقے حویری میں پیش آیا، بچے نے ایک دکان سے بسکٹ اٹھایا تو اسے دکان مالک نے پکڑ لیا اور بچے کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

بچے کی والدہ بھی اپنے بچے کی جان بچانے کی کوشش کرتی رہی لیکن دکان کے مالک نے ان کی ایک نہ سنی اور بچے کو بری طرح سے مارتا رہا۔

بعدازاں دکان مالک بچے کو دکان کے اندر لے گیا اور اس کی والدہ سے کہا کہ وہ شام میں واپس آئے گی تو بچہ مل جائے گا۔

خاتون جب واپس آئی تو اس کا بچہ بے ہوش تھا تاہم جب اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ دکان مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -