21.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کس ملک نے ایک ماہ میں 123 میٹرک ٹن سونا درآمد کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت نے گزشتہ ماہ 123 میٹرک ٹن سونا درآمد کر لیا ہے، جس سے بھارت کا بیرونی تجارت میں خسارہ مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

روئٹرز کے مطابق بھارت نے رواں برس اکتوبر کے مہینے میں جتنا سونا درآمد کیا ہے اس کی مقدار گزشتہ 31 مہینوں میں سب سے زیادہ ماہانہ مقدار ہے، اکتوبر 2023 میں بھارت میں جتنا سونا درآمد کیا گیا اس کا وزن 123 میٹرک ٹن بنتا تھا، جو اکتوبر 2022 میں درآمد شدہ سونے کے مقابلے میں 60 فی صد زیادہ ہے۔

ایک تو محفوظ سرمایہ کاری کے لیے سونے کو انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے، دوم گزشتہ ماہ دیوالی جیسا تہوار بھی گزرا جس میں صرافوں کے ہاں کاروبار میں بہت تیزی کا رجحان دیکھا جاتا ہے۔ سوم یہ کہ ملکی منڈیوں میں اکتوبر میں سونے کی قیمتیں گزشتہ سات ماہ کے دوران اپنی نچلی ترین سطح پر آ گئی تھی‌۔

- Advertisement -

تاہم روئٹرز کے مطابق صرف ایک ماہ میں 123 میٹرک ٹن سونا درآمد کرنے سے بھارتی معیشت بھی متاثر ہوگی کیوں اس سے بھارت کا بیرونی تجارت کا خسارہ بڑھ جائے گا۔ اور اس کے نتیجے میں بھارتی کرنسی کی قدر و قیمت بھی مزید دباؤ میں آ جائے گی۔

بھارت کے حکومتی ذرائع کے مطابق اکتوبر 2022 میں 77 ٹن سونا درآمد کیا گیا تھا، اور گزشتہ ایک عشرے کے دوران سونے کی ماہانہ اوسط درآمد تقریباﹰ 66 ٹن رہی تھی۔

اکتوبر 2022 میں درآمد کردہ 77 ٹن سونے کی قیمت تقریباً 3.7 ارب امریکی ڈالر کے برابر رہی تھی، اس کے برعکس اس سال اکتوبر میں درآمد کردہ سونے کی مالیت 7.23 ارب ڈالر کے برابر رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں