ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

بھارت کی شوبز انڈسٹری غم میں‌ مبتلا، ایک اداکارہ کا انتقال دوسری کی طبیعت ناساز

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ کھوزی کوڈ سرادا دارِ فانی سے کوچ کرگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ 75 میں آج دارِ فانی سے کوچ کرگئیں، وہ کافی عرصے سے بسترِ مرگ پر تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے 80 سے زائد ملیالم فلموں میں کام کیا، جن میں انوبدہم، ایناروڈ بھومی سمیت دیگر قابل ذکر ہیں۔

سرادا بھارتی ریاست کیرالا کے ضلع کھوزی کوڈ میں مقیم تھیں۔ انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز تھیڑ سے کیا، بعد ازاں 1979 میں انہوں نے سلور اسکرین پر ڈیبیو کیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے مقامی ڈرامہ انڈسٹری کے درجنوں سیریل میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دوسری جانب ملیالم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ایک اور اداکارہ لالیتا کو جگر کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق اداکارہ کو گزشتہ ہفتے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے ایک ہفتے تک انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ اب اداکارہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں