فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے باعث اسرائیل میں پھنس جانے والی بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا ممبئی پہنچ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ 39 ویں حیفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لیے اسرائیل گئی تھیں جس میں اُن کی فلم اکیلی کو منتخب کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد بالی وڈ اداکارہ وہیں پھنس گئی تھیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام کو نشرت بھروچا بحفاظت ممبئی ائیرپورٹ پہنچ گئیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل سے ممبئی پہنچنے پر اداکارہ نے ائیرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرنے سے انکار کیا ساتھ ہی وہ بہت پریشان بھی نظر آئیں۔
معروف بھارتی اداکارہ اسرائیل میں پھنس گئیں، رابطہ بھی منقطع
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی اداکارہ کے ٹیم ممبر نے بتایا تھا کہ جب آخری بار ان کی نشرت بھروچا سے بات ہوئی تو وہ تہہ خانے میں محفوظ تھیں جس کے بعد نشرت بھروچا کا اسرائیل میں اپنی ٹیم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔