جمعرات, اکتوبر 3, 2024
اشتہار

بھارت: شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کی حکومت نے اپنے شہریوں کو ایران کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز اور سفارتخانے سے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطی میں سکیورٹی کی سنگین صورتحال کے پیش نظر بھارتی حکومت کی جانب سے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں

اس کے علاوہ تہران میں رہنے والے ہندوستانیوں کو تہران میں واقع بھارت کے سفارت خانے سے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق ہم خطے میں سکیورٹی کی صورتحال میں حالیہ اضافے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

جو بھارتی شہری ایران میں موجود ہیں، ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور تہران میں ہندوستانی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی حملے کی کوشش کے دوران ہونے والی لڑائی میں اپنے 8 فوجیو ں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

اسرائیلی فوج کا اپنے فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق اعترافی بیان جنوبی لبنان میں زمینی دراندازی کے اگلے دن سامنے آیا ہے۔

ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی فوجی اڈوں کو کتنا نقصان پہنچایا؟

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ اور اسرائیل نے جنگ کی صورتحال پر الگ الگ بیانات جاری کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں