جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بغل میں چھری منہ میں رام رام: افغانستان اور بھارت میں دوستی کی اصل حقیقت

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے خود مختاری کے اصول کو بھارت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ بھارت کے مفادات کبھی مستقل نہیں رہے، افغانستان کو ’دوستی‘ کے پیچھے چھپے اصل ارادے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

افغانستان اور پاکستان کے مضبوط تاریخی و ثقافتی رشتے کو بھارت سمجھنے سے قاصر ہے جبکہ افغانستان اور بھارت تعلقات محض مفاداتی پر مبنی ہے۔ مسلمان ممالک کے ساتھ تعلقات بھارت کے متضاد کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

کشمیری مسلمانوں کے ساتھ سلوک اور اسرائیل کے ساتھ اتحاد افغانستان کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ تعلقات میں افغانستان احتیاط کرتا ہے کیونکہ بھارت کے وعدے اور مفاد پرستی کسی سے پوشیدہ نہیں۔

- Advertisement -

جے پی سنگھ افغان طالبان اور ان کے مخالفین دونوں سے رابطہ کر رہا ہے۔ بھارت اپنی دوغلی پالیسی کے ساتھ افغانستان میں قدم جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔

افغانستان کو بھارت کی طرف سے کی جانے والی دوستانہ باتوں کے پیچھے چھپے اصل ارادے کو سمجھنا چاہیے۔

پاکستان اور افغانستان کے دیرینہ تعلقات کو نظر انداز کر کے بھارت افغانستان میں قدم جمانے کا خواہشمند ہے لیکن زمینی حقائق کے برخلاف ہے۔

دوستی میں خلوص اور سچائی اہم ہوتی ہے لہٰذا بھارت کی ماضی کی پالیسیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے افغانستان کو احتیاط کی ضرورت ہے۔

افغانستان کو بھارت کے ساتھ تعلقات کے بارے میں فیصلہ کرتے وقت اپنے اصل دوست اور دشمن پہچاننے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں