تازہ ترین

ایمبولینس میں شراب کی اسمگلنگ، لاکھوں مالیت کی بوتلیں برآمد

امروہہ : بھارت میں اسمگلروں نے پولیس کو چکمہ دینے کیلئے ایمبولینسوں کو استعمال کرنا شروع کردیا، پولیس نے ایمبولینس سے شراب کی 100بوتلیں برآمد کرلیں۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کی پولیس نے چیکنگ کے دوران ایمبولینس میں لائے جانے والی شراب کے100 کارٹن برآمد کرلیے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران تین شراب اسمگلروں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے کارتوس، دو چاقو اور تین ایمبولینس کی جعلی نمبر پلیٹیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ریاست اتر پردیش میں انتخابات کی وجہ سے پولیس اہلکار ضلع کے مخلتف مقامات پر چیکنگ کررہے تھے کہ اس دوران ایک ایمبولینس سے100 پیٹی شراب پکڑی اور تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ۔

Comments

- Advertisement -