جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف 46 رنز پر ڈھیر

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی شیر اپنے ہی گھر میں ڈھیر ہو گئے اور بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں پوری ٹیم 46 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئی۔

نہ ویرات کا بلا چلا اور نہ ہی روہت شرما کی ذہانت، کے ایل راہول، یشوی جیسوال سمیت سب ناکام۔ کامیاب رہے تو صرف کیوی بولرز جنہوں نے پوری بھارتی ٹیم کو صرف 46 رنز پر ہی ڈھیر کر دیا۔

بنگلورو میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا دن مکمل طور پر بارش کی نظر ہونے کے بعد آج دوسرے دن میزبان ٹیم نے ٹاس کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ٹیم انڈیا کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوا۔

- Advertisement -

کیوی فاسٹ بولرز کی دہشت سے پوری بھارتی ٹیم 31.2 اوورز میں صرف 46 رنز پر پویلین لوٹ کر ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کرکٹ کا کم ترین اسکور کرنے کا منفی ریکارڈ اپنے نام کر گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz)

ویرات کوہلی سمیت 5 بھارت بلے بازوں کو تو کیوی بولرز نے رنز کا کھاتہ کھولنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ صرف دو کھلاڑی یشوی جیسوال (13) اور رشبھ پنت (20) ڈبل فیگرز میں داخل ہوسکے۔ کپتان روہت شرما (2)، کلدیپ یادیو (2)، محمد سراج (4) اور جسپریت بمرا (1) رنز کا کھاتہ کھولنے والے دیگر کھلاڑی تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz)

میٹ ہینری نے 15 رنز دے کر 5 اور ولیم اوروکی نے 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹم ساؤتھی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگ شروع کر دی ہے اور بغیر کسی نقصان کے 22 رنز بنا لیے ہیں۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں