واشنگٹن : امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں بھارت سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آئے ، ڈائریکٹرتلسی گبارڈ نے بتایا بھارت غیر قانونی فینٹنائل کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے یو ایس ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کا پول کھول دیا۔
ڈائریکٹرتلسی گبارڈ نے حیران کن انکشاف کیا کہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق بھارت غیر قانونی فینٹنائل کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔
تلسی گبارڈ کا کہنا تھا کہ انڈیا میکسیکو کے منشیات کارٹلزکوفینٹنائل کیمیکل فراہم کرنے والاسرکردہ ملک ہے۔
بھارتی ریاست گجرات کے 3 افراد پر میکسیکو میں غیرقانونی طور پر فینٹنائل کی فراہمی کا الزام ہیں اور امریکی انٹیلی جنس کی حالیہ رپورٹ کےمطابق انڈیا غیر قانونی منشیات کی فراہمی میں ملوث ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ انڈیا وسطی افریقہ کو بھی غیر قانونی منشیات فراہم کرتا ہے اور نائیجیریا میں 40 لاکھ سے زائد افراد انڈیا سے اسمگلڈ افیون استعمال کررہے ہیں۔