تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کوریر کے ذریعے تلواروں کی غیرقانونی فروخت کی کوشش ناکام

نئی دہلی : پولیس نے کوریر کے ذریعے تلواریں بھیجنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے چھ (تین لاکھ 22 ہزار روپے بھارتی) لاکھ روپے سے زائد مالیات کے ہتھیار ضبط کرلیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دیگر ممالک کی طرح بھارت میں بھی غیرقانونی اسلحے کی خرید و فروخت جرم ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بھارت میں غیر قانونی اسلحے کا ایک کیس سامنے آیا ہے جس میں ملزمان نے کوریر کے ذریعے 97 تلواریں، 2 ککری اور 9 میان غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کی کوشش کی۔

کوریر کمپنی کے ملازمین کو پارسل مشکوک لگا تو انہوں نے اپنے افسر کو مطلع کیا جس پر پارسل کو اسکین کیا گیا اور پولیس کو مطلع کیا گیا۔

پولیس نے پولیس کو ملزمان کو گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈی ٹی ڈی سی کے ذریعہ غیر قانونی طریقے سے ملے اسلحوں کے اس ذخیرے کو ریاست میں ہونے والے انتخاب سے جوڑ کر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -