تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت: ٹرین میں مسافروں سے برآمد ہونی والی شے نے کھل بلی مچا دی

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے ریلوے مسافروں سے تقریباً 20 کلو چاندی برآمد کرلی، اتنی بڑی مقدار میں چاندی ضبط کرنے پر متعلقہ ادارے بھی حیران ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے گیا شہر میں نیلا نچل ایکسپریس ٹرین پر کارروائی کی اس دوران دو مسافروں کے پاس سے 20 چلو چاندی پر آمد ہوئی۔ حکام نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی اور جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ ان کے پاس اتنی بڑی مقدار میں چاندی کہاں سے آئی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے ابتدائی طور پر امکان ظاہر کیا ہے کہ ملزمان چاندی اسمگل کرنا چاہے تھے تاہم گرفتار مسافروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی اس واقعے کی مزید تفصیلات شیئر کی گئی ہیں۔

ملزمان نے گرفتاری کے موقع پر خود کو تاجر ظاہر کیا لیکن ان کے پاس کسی قسم کی تجارتی دستاویزات نہیں تھیں۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، متعلقہ اداروں کے تفتیشی افسران ملزمان سے تفتیش کررہے ہیں، ممکنہ طور پر جلد مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -