اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بالاکوٹ حملے کے بعد بھارت اور پاکستان جوہری جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے تھے، بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

واشگنٹن : امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے انکشاف کیا کہ بالاکوٹ حملے کے بعد بھارت اور پاکستان جوہری جنگ کے قریب پہنچ گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ 2019 میں بھارت اور پاکستان جوہری جنگ کے قریب پہنچ گئے تھے،امریکا نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو روکا۔

مائیک پومپیو نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو امریکی مداخلت نے بڑھنے سے روکا تھا۔

امریکا کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ سینئیر بھارتی عہدیدار نےانہیں فون پر بتایا کہ پاکستان نے جوہری ہتھیاروں کو حملے کے لیے تیار کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے بعد امریکی سفارت کاروں نے بھارت اور پاکستان دونوں کو باور کروایا کہ کوئی بھی جوہری جنگ کی تیاری نہیں کر رہا ہے۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ خوفناک نتائج سے بچنے کے لیے جو کچھ ہم نے اس رات کیا، کوئی اور ملک ایسا نہیں کر سکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں