بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

بھارت نے آسٹریلیا سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے بھارت کی جانب سے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان بورڈر، گواسکر ٹرافی کا انعقاد 22 نومبر سے ہوگا۔

روہت شرما بھارت کے 18 رکنی اسکواڈ کی قیادت کریں گے جبکہ جسپریت بمرا نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

- Advertisement -

بھارتی ٹیم میں کے ایل راہول، رشبھ پنت، شبمن گل، ویرات کوہلی، سرفراز خان، اشون، رویندر جدیجا، محمد سراج، آکاش دیپ، پراسدھ کرشنا، ہرشٹ رانا، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر،ابھی منیوشامل ہیں۔

بھارتی بورڈ کی جانب سے دورہ آسٹریلیا کیلیے 3 ٹریولنگ ریزرو کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جن میں مکیش کمار، نوادیپ اور خلیل احمد شامل ہیں۔

ڈیوڈ وارنر سے بڑی پابندی اٹھا لی گئی

اس سے قبل بھارت کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلیے بھی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے، جس کی قیادت سوریا کماریادیو کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں