جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بھارت چین کی ٹیکنالوجی سے خوفزدہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت نے سیکیورٹی خدشات قرار دے کر مزید 43 چینی موبائل ایپلکیشن پر پابندی عائد کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت ٹک ٹاک سمیت دیگر کئی ایپس کو بند کرچکا ہے لیکن حالیہ پابندی کے نتیجے میں 43 مزید چینی ایپلکیشن بلاک کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بلاک کی جانے والی نئی موبائل ایپس میں علی بابا گروپ کی چار ایپس بھی شامل ہیں، بھارت نے چینی موبائل ایپلکیشن کو بند کرنے کی وجہ دفاعی اور سیکیورٹی خدشات قرار دیا ہے۔

بھارت میں اب تک ٹک ٹاک اور پب جی گیم سمیت 220 ایپس بند کی جاچکی ہیں۔

ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی ایپلیکیشنز پر پابندی سے بھارت کو بڑا دھچکا

بھارتی وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی نے ان موبائل ایپس پر انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے سیکشن 69 اے کے تحت پابندی عائد کی۔ بھارت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان ایپس سے متعلق سائبر کرائم ونگ نے خطرات سے آگاہ کیا جس کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

نئی پابندی کے شکار ایپس میں لالامو انڈیا، اسنیک ویڈیو، کیم کارڈ سمیت دیگر 43 شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں