بنگلادیش نے بھارت کےساتھ انٹرنیٹ بینڈوڈتھ معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حسینہ واجد دور میں بھارت کے ساتھ کیا گیا بینڈ وڈتھ ٹرانزٹ کا معاہدہ منسوخ کیا گیا ہے۔ دو بنگلادیشی کمپنیوں کیلئے بھارت سے تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کا معاہدہ ہوا تھا۔
اس اقدام سے بھارت کے علاقائی انٹرنیٹ حب بننے کے منصوبے کو دھچکا پہنچنے کا امکان ہے۔ بنگلادیش عبوری حکومت واضح طور پر بھارت سے دوری اختیار کر رہی ہے۔
- Advertisement -
انٹرنیٹ معاہدہ بھارت کی ڈیجیٹل کنیکٹویٹی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا تھا۔ بینڈوڈتھ ٹرانزٹ دینےوالی بھارتی کمپنیاں حسینہ واحدکے قریب سمجھتی جاتی ہیں۔
عبوری حکومت نے فیصلہ بھارتی کمپنیوں کے اثرورسوخ کو گھٹانے کےلیے کیا ہے۔