اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

لداخ کے محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے 118 چینی ایپلیکیشنز پر پابندی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی حکومت لداخ میں چین کو نہ روک سکی تو سیکیورٹی خطرات کی آڑ میں سیکڑوں چینی ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے کشیدگی جاری ہے اور بھارتی فوج کو لداخ میں چینی فوجیوں سے ہزیمت کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

بھارت نے لداخ کے محاذ پر چین سے ناکامی کے بعد سیکیورٹی خطرات کا بہانہ بناکر چینی موبائل ایپلی کیشنز اور ویڈیو گیم پب جی سمیت 118 ایپلیکیشنز پر پابندی لگادی۔

- Advertisement -

بھارتی وزیر ٹیکنالوجی نے الزام عائد کیا ہے کہ پابندی میں شامل موبائل ایپس صارفین کی ذاتی معلومات اور دیگر ڈیٹا مشکوک انداز میں چینی حکومت کے ساتھ شیئر کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ ایک ماہ قبل بھی بھارت نے ایسا ہی اقدام سرانجام دیتے ہوئے چین کی 59 موبائل ایپس پر پابندی لگادی تھی۔

لداخ کے محاذ پر بھارت کو دھچکا، چین نے بڑے رقبے پر کنٹرول حاصل کرلیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی انٹیلجنس نے اعتراف کیا تھا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول لائن پر چین نے ایک ہزار مربع کلو میٹر کے رقبے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں