ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی چینلز پرپابندی

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نےمقبوضہ کشمیر میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو پاکستانی چینلوں کی نشریات پرپابندی لگانے کے احکامات جاری کردیے۔

تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر کی خاتون وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نےمودی سرکار کے احکامات پرتمام پاکستانی چینلز کوبندکرنے کا حکم دیاہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ان نشریات کو نشر کرنا ناصرف جرم ہےبلکہ اس سے وادی کشمیر میں پرتشدد واقعات بڑھنے اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نےمزید کہا ہے کہ کیبل ٹیلی ویژن آپریٹرز کے قانون کی دفع11 کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کیبل آپریٹرز کا سامان ضبط کرنے کا اختیاررکھتے ہیں۔


بھارتی ڈاکٹرزکا کشمیری خاتون کےعلاج سےانکار


یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں حکام کی جانب سے عوام کی آواز دنیا تک پہنچنے کی کوشش کو روکا گیا ہو۔

واضح رہےکہ اس سےقبل پہلے وادی میں بڑھتی ہوئی مزاحمت کے بعد انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والوں کو فیس بک،ٹویٹراورواٹس ایپ جیسےسوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے کا حکم بھی دیا جاچکا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں