تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت میں کتوں کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد

نئی دہلی : بھارتی حکومت نے کتوں کے پکے اور کچے گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کتوں کو بطور انسانی خوراک استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے، بھارتی ریاست ناگا لینڈ میں کتوں کا گوشت بطور انسانی خوراک استعمال کیا جاتا ہے جس پر حکومت نے پابندی عائد کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریاستی حکومت نے کی درآمد اور تجارت پر پابندی عائد کردی ہے۔

کتوں کے گوشت پر پابندی عوامی مطالبے کے بعد عائد کی گئی ہے، ایک ہفتہ قبل اپوزیشن رہنما مانیکا گاندھی نے ناگا لینڈ میں قائم جانوروں کے تحفظ کی ذمہ دار تنظیم سے کتے کے کاروبار کی نئی تصاویر موصول ہونے کے بعد لوگوں نے اپیل کی تھی کہ کتوں کا گوشت کھانا چھوڑ دیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مانیکا گاندھی کی اپیل کے بعد ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے گوشت پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

تنظیم کا اندازہ ہے کہ سالانہ 30،000 کتوں کو ناگا لینڈ میں اسمگل کیا جاتا ہے۔ کتوں کو مویشی منڈیوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کتوں کو لاٹھیاں برسا کر بے دردی سے ہلاک کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -