میلبرن: بھارت نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی شکست دے دی، بھارت نے تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے 7 وکٹوں سے جیت لیا، چاہل کو مین آف دی میچ اور مہندر سنگھ دھونی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی، کوہلی کا پہلے بولنگ کا فیصلہ صحیح ثابت ہوا اور آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی، چاہل نے دس اوورز میں 42 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
کینگروز کی جانب سے ہینڈزکومب 58 اور شان مارش 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ایرون فنچ سیریز میں ناکام رہے اور صرف 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کے لیگ اسپنر چاہل نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فاسٹ بولر بھونیشور کمار اور محمد شامی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
Another Trophy in the cabinet. 2-1 🇮🇳🇮🇳
Jai Hind #TeamIndia #AUSvIND pic.twitter.com/oq101deoed— BCCI (@BCCI) January 18, 2019
231 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر روہت شرما 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے انہیں پیٹر سڈل نے شان مارچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
اوپنر شیکھر دھون بھی 23 رنز پر ہمت ہار گئے، دھون کون آل راؤنڈر اسٹونس نے اپنی بال پر کیچ پکڑ کر پویلین کی راہ دکھائی، مہندر سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی کے درمیان شراکت داری قائم ہوئی، کوہلی 46 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
دھونی اور کیدار یادیو نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، دھونی نے ناقابل شکست 87 اور یادیو نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔
چاہل کو میچ میں 6 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ مہندر سنگھ دھونی کو سیریز میں تین نصف سنچریاں اسکور کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔