ایڈیلیڈ: بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی، تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، ویرات کوہلی کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔
قبل ازیں ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد شان مارش نے سنچری اسکور کی لیکن پھر بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچے، مارش 131 اور میکسویل نے 48 رنز بنائے۔
[bs-quote quote=”سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ون ڈے جمعہ کو میلبرن میں کھیلا جائے گا” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]
بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد شامی کے حصے میں تین وکٹیں آسکیں۔
بھارت نے 299 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، ہدف کے تعاقب میں روہت شرما اور شیکھر دھون نے پہلی وکٹ پر 47 رنز جوڑے، دھون 32 اور روہت شرما 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مہندر سنگھ دھونی 55 اور دنیش کارتک نے 25 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 299 رنز کا ہدف 49.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔
A last over thriller in Adelaide. #TeamIndia clinch the 2nd ODI by 6 wickets courtesy winning touches from @imVkohli @msdhoni & @DineshKarthik. 1-1 🇮🇳🇮🇳 #AUSvIND pic.twitter.com/aMI0q5Bhaj
— BCCI (@BCCI) January 15, 2019
ویرات کوہلی کو کیریئر کی 39 ویں سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ون ڈے جمعہ کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارت نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے تھی جس میں پجارا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہیں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔