تازہ ترین

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

بھارت نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

ایڈیلیڈ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بنگلہ دیش کو 5 رنز سے شکست دے دی، بھارت نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے تھے میچ کو بارش کے باعث 16 اوورز تک محدود کیا گیا تو بنگال ٹائیگرز کو 151 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بناسکی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC T20 World Cup (@t20worldcup)

ویرات کوہلی نے شاندار 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کے ایل راہول 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سوریا کمار یادو نے 34 رنز بناسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شکیب الحسن دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کے اوپنرز نے 70 رنز کاعمدہ آغاز فراہم کیاپھر بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

لٹن داس کی 60 رنز کی اننگز بھی بنگلہ دیش کو کامیابی نہ دلوا سکی، نجم الحسین 21 اور شکیب الحسن نے 13 رنز بنائے، نورالحسن 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ہاردک پانڈیا نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

Comments

- Advertisement -