ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 32 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کے صرف چار کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، فخر زمان نے 27 رنز بنائے، افتخار احمد اور آغا سلمان نے 23، 23 رنز بنائے ،کپتان بابر اعظم صرف 10 رنز بنا کر پانڈیا کا نشانہ بنے۔
Largest margin of victory for 🇮🇳 against Pakistan in men's ODIs ✅
A terrific result for India 👏#AsiaCup2023 | #PAKvIND | https://t.co/lVQWhUIzlk pic.twitter.com/V7XGWldfyt
— ICC (@ICC) September 11, 2023
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 357 رنز کا ہدف دیا تھا۔
بھارت نے جانب سے ابتدائی چار بیٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
شبھمن گل نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان روہت شرما بھی 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ویرات کوہلی 122 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کے ایل راہول نے 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور شاہین آفریدی ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
Why are you so emotional it’s only a celebration
The celebration :#ViratKohli #INDvPAKpic.twitter.com/SECB3FqgoS— Shivam🚩 (@shivVK_) September 11, 2023
بھارتی ٹیم نے گزشتہ روز بارش سے قبل 24.1 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔ آج میچ کا اسی دوراہے سے دوبارہ آغاز کیا گیا ہے۔
تاہم محکمہ موسمیات نے آج رات 11 بجے تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث میچ میں بارش کے مداخلت کرنے کا خطرہ برقرار ہے۔
دوسری جانب آج صبح سے کولمبو میں بارش کے بعد جب سورج نکلا تو امپائرز نے میدان اور پچ کا معائنہ کرنے کے مقررہ وقت سے دو گھنٹے تاخیر سے میچ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
گزشتہ روز پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو غلط ثابت ہوا اور بھارتی اوپنرز نے صرف 14 اوورز میں ٹیم کی سنچری مکمل کرا دی۔ دونوں کے درمیان 16.4 اوورز میں 121 رنز کی تیز رفتار پارٹنر شپ قائم ہوئی، جس کو شاداب خان نے روہت شرما کی وکٹ حاصل کرکے توڑا۔ 123 رنز پر دوسرے اوپنر شبھمن گل کی وکٹ شاہین شاہ نے حاصل کی دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
دوسری جانب پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر ہے کہ حارث رؤف ان فٹ ہونے کے باعث آج میچ میں بولنگ نہیں کریں گے۔