پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بھارتی فوج کی ایل او سی پر گولہ باری، خاتون شہید، سات شہری زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ تاحال نہ تھم سکا، لیکن پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب ملنے کے بعد بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ہارٹ اسپرنگ، جند روڈ اور نکیال سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ کی، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی پوسٹوں سے شعلے اٹھ رہے ہیں، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور سات شہری زخمی ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں بھارت کا بھی جانی نقصان ہونے کی اطلاع ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی کے دیگر علاقوں میں فائرنگ کی گئی ہے اور وہاں بھی پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ وہاں بھارتی فوج کی کئی چیک پوسٹیں تباہ ہوگئی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے فائرنگ پر احتجاج کیا ہے۔

سیکریٹری خارجہ اعتزاز چوہدری نے کہا ہے کہ ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں بھارتی فائرنگ کا سلسلہ رات کو بھی جاری رہا۔ آبادی پر فائرنگ سے ایک ہفتے میں چھ شہری شہید ہوئے۔

ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی اشتعال انگیزی جاری ہے، بھارتی توپوں نے آگ اگلنا بند نہ کی، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ہڑپال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

پاک فوج کی جوابی کارروائیاں بھی جاری ہیں بھارتی سیکورٹی فورسز سرحدی آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے ورکنگ باؤنڈری کے قریب اکیس اکتوبر سے اب تک چھ شہری شہید اور انتیس زخمی ہوئے۔ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں