جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بھارت : بی جے پی کا اہم رہنما فحاشی کے الزام میں گرفتار، ویڈیوز برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اتر پردیش : پولیس نے دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی استحصال کے الزام میں بی جے پی رہنما رام بہاری راٹھوڑ کو گرفتار کیا ہے، ملزم کے گھر سے اس کی اپنی فحش ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں۔

ریاست اتر پردیش کے علاقے کونچ نگر میں ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کے اہل خانہ نے رام بہاری راٹھوڑ کے خلاف جنسی استحصال کی شکایت متعلقہ تھانے میں کی تھی۔

جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر کو گرفتار کیا گیا، چھاپے کے دوران جب پولیس اہلکاروں نے ملزم کے گھر کی تلاشی لی تو ایک ہارڈ ڈسک برآمد ہوئی جس میں کچھ ایسی نازیبا ویڈیوز تھیں جن میں ملزم کئی نابالغ لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ جنسی استحصال کرتے ہوئے پایا گیا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق بی جے پی رہنما کے گھر سے ہارڈ ڈسک کے علاوہ لیپ ٹاپ اور ڈی وی آر بھی برآمد ہوا ہے جسے پولس نے ضبط کر لیا ہے۔

پولیس نے رام بہاری راٹھوڑ کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنا پر فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کا میڈیکل چیک اپ کرایا اور پھر اسے جیل بھیج دیا۔

اس واقعہ سے بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی میں ہنگامہ برپا ہوگیا ہے اور سوال پوچھے جانے پر تمام رہنما رام بہاری راٹھوڑ سے پیچھا چھڑاتے ہوئے میڈیا کا سامنا کرتے ہوئے کترا رہے ہیں۔

دوسری جانب واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد بی جے پی کے مقامی سربراہ سنیل کمار لوہیا نے رام بہاری کے استعفیٰ کا ایک خط سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا ہے تاکہ پارٹی کو کسی طرح کا جواب نہ دینا پڑے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں