بھارتی بولر روی چندر ایشون کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے کے خلاف ٹاس کے موقع کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
زمبابوے اور بھارت کے درمیان اتوار کو ہونے والے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اسی دوران جب روہت بات کررہے تھے تو کیمرے میں پیچھے کھڑے ایشون اپنی شرٹ سونگھتے ہوئے نظر آئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشون کے ہاتھ میں دو شرٹ ہے اور وہ باری باری کرکرے دونوں کو سنگھتے ہیں، پھر ایک شرٹ اپنے ساتھ لے جاتے جبکہ دوسری شرٹ کو وہی پھینک دیتے ہیں۔
دوسری جانب ایشون کی اس ویڈیو پر صارفین کے تبصرے جاری ہے، ساتھ ہی میمز بنا رہے ہیں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ اپنے کپڑے کو پہچاننے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔
This is the right way to find your clothes. 😂 #Ashwin pic.twitter.com/vpF2JjO9C9
— Shubhankar Mishra (@shubhankrmishra) November 8, 2022
بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی اس ویڈیو پر تبصرہ کیے بغیر نہیں رہ سکے، اور انہوں نے بھی ایشون سے پوچھ لیا کہ یہ آپ کیا سونگھ رہے ہیں۔
😂😂😂😂😂😂😂 Ash what are u smelling @ashwinravi99 https://t.co/9b0ecu2lic
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) November 7, 2022
ایک صارف نے لکھا کہ ‘جب آپ نے ایک ماہ سے اپنے کپڑے نا دھوئے ہوں اور اب آپ یہ جاننے کی کوشش کررہے ہوں کہ کپڑوں میں سے سب سے زیادہ اچھے کون سے ہیں‘؟
https://twitter.com/eww_1522/status/1589659934983344129?s=20&t=nnsaW_4In2cfhxhfsFmBig
ایک صارف نے کہا آپ سب کو اس بات کو تسلیم کرے گے کہ ہم سب نے زندگی میں ایک بار تو یہ ضرور کیا ہے۔
Admit it ! At least once in life, we all did it. 😂😂😂 https://t.co/UEP0HAMS9z
— Canny Sunny🐢🇮🇳🇧🇭 (@iamsurajbekal) November 7, 2022