چندولی: اترپردیش میں بیٹی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر سفاک ملزمان نے باپ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے، پولیس نے 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع چندولی میں پیش آیا جہاں گاؤں میں ایک نوعمر لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوشش کرنے پر والد نے منع کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی نے احتجاج کیا تو ملزم موقع سے فرار ہوگیا، اس کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ متاثرہ کے گھر پہنچا اور اس کے والد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
بھارت کی مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے، متاثرہ کے والد کی شکایت پر اروند پاسوان، راجو پاسوان،وکاش پاسوان اور سنیل پاسوان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔