تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بھارتی کی معاشی پالیسیاں، سڑک پر آنے والے تاجر نے اہل خانہ سمیت زہر پی لیا

گاندھی پور: بھارتی ریاست گجرات میں حکومتی پالیسیوں‌ کی وجہ سے سڑک پر آنے والے شخص نے تنگ آکر اہل خانہ سمیت زہر پی لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع اودے پور سے تعلق رکھنے والا خاندان زیورات کے کام سے وابستہ تھا مگر حکومت کی ناقص پالیسیوں‌ اور کرونا لاک ڈاؤن کے بعد پیدا ہونے والے معاشی بحران نے انہیں غربت کی لکیر کے نیچے دھکیل دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق وڈودارا شہر کے علاقے سما سے تعلق رکھنے والے اس خاندان کے 6 افراد نے زہر پیا جس کے بعد تمام افراد کی طبعیت بگڑ گئی تھی۔

ان لوگوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تو تین کی روحیں پرواز کرچکیں تھیں جبکہ تین کو ڈاکٹرز نے بروقت طبی امداد دے کر بچا لیا۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان کا پہلے سوسائٹی میں اپنا مکان تھا جسے معاشی بحران کے بعد فروخت کر کے یہ فیملی سواتی سوسائٹی میں کرائے پر رہائش پذیر تھی۔

پولیس کے مطابق زہر پینے والے افراد کی شناخت نریندر سونی، بھاون (بیٹے)، دپتی بین (بیوی)، ریا (پوتی)، پارتھ (پوتے) اور اروشی (بہو) کے ناموں سے ہوئی۔ جن میں سے 16 سالہ ریا، چار سالہ پارتھ ، 52 سالہ نریندر سونی کی موت ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے چھوٹے کاروباری افراد پریشانی کا شکار ہیں، حکومت نے پہلے نوٹ بند کیے اور پھر گورنمنٹ سیلز ٹیکس بڑھا دیا جس کی وجہ سے کاروبار تباہ ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -