تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت نے ریپ کیس میں سعودی سفارت کارکوطلب کرلیا

نئی دہلی: بھارت نے سعودی سفارت کارکو نیپالی ملازماوٗں کی جانب سے عائد کردہ زیادتی کے الزام کی تحقیقات کے لئے دفترِ کارجہ طلب کرلیا۔

بھارتی دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق سعودی سفارت کار کو آج بروز جمعرات نیپالی ملازماوٗں کے ساتھ زیادتی کے الزام کی تفتیش کے لئے دفترِ خارجہ طلب کیا گیا جہاں ان سے مذکورہ الزام کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔

واضح رہے کہ دو نیپالی ملازماؤں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں تعینات سعودی ڈپلومیٹ پرجنسی زیادتی اورتشدد کا الزام عائد کیا تھا۔

پولیس کے اسٹنٹ کمشنر راجیش کمار کا کہنا ہے کہ 30 اور 50 سالہ خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی ڈپلومیٹ میں نے انہیں گھر میں قید رکھا اور متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد بھی کرتے رہے۔

پولیس کے مطابق انہوں نے ملازمت پر نئی رکھی جانے والی ایک اور خاتون کی اطلاع پر دونوں ملازماؤں کا بازیاب کرایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مذکورہ ڈپلومیٹ کے خلاف زیادتی اورحبس بے جا کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈپلومیٹ کے گھر پر آنے والے مہمان بھی ان ملازماوٗں کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے رہے جس کے سبب انہوں نے مقدمے میں اجتماعی زیادتی کی شقیں بھی شامل کی ہیں۔

نیپالی نژاد ملازماوٗں میں سے ایک نے اپنا چہرہ چھپاتے ہوئے مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں سخت اذیت کے عالم میں قید رکھا گیا ، انہیں کھانے کے لئے مناسب خوراک بھی نہیں دی جاتی تھی اور جب انہوں نے بھاگنے کی کوشش کی تو انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Comments

- Advertisement -